گناہوں کی بدبو کی وجہ سے ہماری دعائیں مردہ ہوجاتی ہیں۔



امن چاہتے ہو تو کان اور آنکھ استعمال کرو مگر زبان بند رکھو۔ (ہربرٹ اسپنسر)


عدل و انصاف ہر عمل سے بہتر ہے۔ (حضرت ابوبکر صدیقؓ)


مرنے والوں سے عبرت حاصل کرو۔ (حضرت عثمان غنیؓ)


نادان لوگ دولت کے لیے دل کا چین گنوا دیتے ہیں جبکہ عقلمند دل کے چین کے لیے دولت لٹا دیتے ہیں۔ (بابا گورونانک)


بے اطمینانی سب سے بڑا دکھ اور اطمینان سب سے بڑا سکھ۔ اس لیے سکھ کے خواہش مند انسان کو ہمیشہ مطمئن رہنا چاہیے۔ (گوتم بدھ)
ضرورت میں انسان جو وعدہ کرتا ہے وہ بہت کم پورا ہوتا ہے۔ (بیکن)



اعتماد ہی زندگی کی متحرک قوت ہے۔ (ٹالسٹائی)